کورونا وائرس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 83 ہزار 868 ہو گئیں
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ93 ہزار401ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 83 ہزار 868 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 24 لاکھ 5ہزار 669 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 47 ہزار 648 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 93 ہزار 401مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 80 ہزار 787 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 67ہزار 638ہو چکی ہے۔ امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 30ہزار 515کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 514کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 56 ہزار 336کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔