لاک ڈاؤن سے متاثرخاندانوں کی مالی معاونت، وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام کا آج سے آغاز
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب آج انصاف امدادپروگرام کاآغازکریں گے ، جس کے تحت 25لاکھ مستحق خاندانوں کو12ہزارروپےفی خاندان مالی امداددی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن سےمتاثرخاندانوں کی مالی معاونت کیلئے پنجاب میں سب سےبڑا پروگرام کا آج آغاز ہونے جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب آج ننکانہ صاحب سےانصاف امدادپروگرام کاآغازکریں گے ، جس کے تحت 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو12ہزارروپے فی خاندان مالی امداد دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارانصاف امدادسینٹرکادورہ کریں گے، جہاں انھیں انصاف امدادپروگرام کےبارےمیں بریفنگ دی جائے گی ، وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد سینٹر میں مستحق افراد سے ملاقات کریں گے۔اس دوران عثمان بزدارننکانہ صاحب میں کورونافیلڈاسپتال کابھی دورہ کریں گے ، جہان فیلڈاسپتال کےبارےمیں بریفنگ دی جائے گی۔