حکومت نے آئندہ دس روز میں بیرون ملک پھنسے ہوئے تقریباً بارہ ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا منصوبہ بنایا ہے:معیدیوسف
قومی سلامتی کے بارے میں معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ دس روز میں بیرون ملک پھنسے ہوئے تقریباً بارہ ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دس روز میں تقریباً ساڑھے سات ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جاچکا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت ملک میں پہنچنے کے فوری بعد پاکستانیوں کا کورونا کا ٹیسٹ کیا جائے گا، منفی ٹیسٹ آنے والوں کو گھر بھیج دیا جائے گا جبکہ مثبت ٹیسٹ آنے والوں کو سرکاری انتظام کے تحت یا ان کے گھروں پر قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔