عوام کی صحت عامہ کاتحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے: شبلی فراز
اطلاعات و نشریات کے وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کی صحت عامہ کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں عوام کو کوروناوائرس سےمحفوظ رکھنے کےلئے ان میں احتیاطی تدابیر پر موثر عملدرآمد کےحوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہوگی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے تمام وزارتوں کے پی آر اوز سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران انفارمیشن افسروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔