یو اے ای میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان
دبئی: متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق فیڈرل اتھارٹی گورنمنٹ ہیومن ریسورس نے متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈرل اتھارٹی گورنمنٹ ہیومن ریسورس کے اعلان کے مطابق امارات میں 29 رمضان سے 3 شوال تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔