افغانستان: بم دھماکے میں مسافر بس تباہ، 11 افراد ہلاک
افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں سڑک کنارے نصب بم سے مسافر بس کو اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گورنر زابل کے ترجمان گل اسلام سیال کا کہنا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بس نشانہ بنی۔