مسجداقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کاطاقت کا وحشیانہ استعمال ، 200 سے زائد نہتے فلسطینی زخمی
مقبوضہ بیت المقدس میں مسجداقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی پولیس نے آج ایک بار پھر طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے دو سو سے زائد نہتے فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔فلسطینی ہلال احمر نے صحافیوں کو دیئے گئے ایک مختصر بیان میں کہا کہ تقریباً 50 زخمی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے بے ہوش Stun گرینیڈز ،آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا اور کئی فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔