ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقرباء پروری کے کلچر کو فروغ دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقرباء پروری کے کلچر کو فروغ دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سابق دور میں کرپشن، سفارش اور دھونس دھاندلی کے ساتھ نمائشی منصوبوں کے ریکارڈ بنے۔ نمود و نمائش والے منصوبے صوبے کیلئے ”سفید ہاتھی“ ثابت ہوئے۔ بغیر پلاننگ اور حکمت عملی کے ایسے منصوبے شروع کئے گئے جو عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خزانے پر بوجھ بنے۔ ان منصوبوں کا عوام کو ئی فائدہ نہ ہوا۔ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا،جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔ ہماری حکومت نے نمائشی منصوبوں کی بجائے عوامی ضروریات اور ترجیحات کا تعین کرکے پراجیکٹس شروع کئے ہیں۔ ہمارے منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت شامل ہے۔ ون مین شو کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے۔ کابینہ کے وزراء بااختیار ہیں اور ہر کام مشاورت سے کیا جاتا ہے۔عثمان بزدار