19سالہ شہروز کاشف نے ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر پاکستانی کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے
دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر سبز ہلالی قومی پرچم بلند پاکستانی کوہ پیماشہروز کاشف نے 8849 میٹر چوٹی سر کرلی 19سالہ شہروز کاشف نے ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر پاکستانی کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے شہروز کاشف کی8ہزار میٹر سے بلند یہ دوسری کامیابی ہے اس سے قبل وہ 17 سال کی عمر میں براڈ پیک پر قومی پرچم لہرا چکے ہیں دنیا میں 8 ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیاں ہیں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 8 ہزار میٹر سے اونچی 8 چوٹیاں تسخیر کرنے کا اعزاز قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کے پاس ہے