مردان:ٹریکٹر اور چنگ چی کے ما بین تصادم سے 4افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں رنگ روڈ کے قریب ٹریکٹر اور چنگ چی رکشہ کے درمیان ہونے والے تصادم میں 4افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقہ رنگ روڈ کے قریب فاطمہ روڈ پرٹریفک حادثہ پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں2خواتین سمیت 4افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع موصول ہونے پر 1122 کے اہلکار بروقت امداد کیلئے موقع پر پہنچ گئے۔ اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا۔اینٹ سے لدھی ٹریکٹر ٹرالی اور تیز رفتار چنگ چی کے آپس میں ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا۔زخمیوں میں 42سالہ شیر ولی،50سالہ ہمشیرہ شیر ولی،55سالہ والدہ سلیم اور34سالہ نصیر شامل ہے۔