اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا قائم مقام گورنر بننے سے انکار

میڈیا ذرائع کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ق کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کا عملہ پنجاب اسمبلی میں سمری پر دستخط کے لیے آیا تھا جسے واپس بھیج دیا گیا ہے۔
ترجمان ق لیگ نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے باہر جتنی پولیس تعینات ہے ایسی صورت حال میں وہاں کون جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور عمر سرفراز چیمہ کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطے بھی ہوتے رہے ہیں جن میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کیا۔