ملک شدید گرمی نے اپنی لپیٹ میں، درجہ حرارت 50 ڈگری پرپہنچ گیا۔

ملک شدید گرمی نے اپنی لپیٹ میں ،گرمی کے باعث مختلف علاقوں میں آج ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بالائی اور وسطی سندھ کے علاوہ پنجاب کے بالائی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں اور بلوچستان میں گرمی کی شدت معمول سے زائد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔سندھ کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ ہے، سبی میں 49، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ اور سکھر میں پارا 46 سے 48، خان پور، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں نہیں ہوگا تاہم13 اور 14 مئی کو گرمی کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔