دہشتگردوں کوپناہ دینے کے کیس میں ایم کیوایم پاکستان کےرہنما عامرخان بری

کراچی: دہشتگردوں کو پناہ دینے کے کیس میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامرخان اوردیگردوافراد منہاج قاضی اوررئیس مما کو بری کردیا گیا۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگری کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 7 نے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان و دیگر کیخلاف نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے سے متعلق مقدمے میں ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنیوینئر عامر خان، منہاج قاضی اور رئیس مما کو بری کردیا۔