ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں، جیکب آباد میں پارہ 46 ڈگری تک جاپہنچا

ملک کے مختلف شہر کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد میں پارہ 46 ڈگری تک جاپہنچا، رحیم یار خان لاڑکانہ اور دادو میں 45، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اورکوٹ اددو میں 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لاہور میں 42 ڈگری اور کراچی میں 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں 15 مئی تک ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری خود کو ہیٹ ویو سے بچائیں، لیموں پانی اورنمکول کا استعمال کریں۔