عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار
عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سپریم کورٹ پہنچایا گیا،عمران خان کو آئی جی اسلام آباد ججز گیٹ سے سپریم کورٹ لے کر پہنچے۔ چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ، سپریم کورٹ نے عمران خان کو پیش کرنے کا حکم د یا تھا یاد رہے سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو گزشتہ روز چیلنج کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ہائیکورٹ کا عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش کرنےکا حکم دیا جائے۔