پاکستان کا عراق سے مزید 12 سپر مشاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ
دفاعی شعبے میں پاکستان اور عراق کے درمیان بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان جلد ہی عراق کو مزید 12 سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا، اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان گزشتہ سال بھی عراق کو سپر مشاق طیارے فراہم کر چکا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپر مشاق طیاروں کے بعد عراق پاکستان سے جے ایف-17 طیاروں کی خریداری پر بھی آمادہ ہوگیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان جے ایف -17 طیاروں کی فروخت کا معاہدہ جلد متوقع ہے۔