افغان فورسز کی پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ سے دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پاکستان نے واقعہ پر افغان حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے۔
عسکری ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے نیز نارائی کے علاقے میں شہریوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پاکستان نے واقعہ پر افغان حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ واضح رہے کہ افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی حدود میں گولہ باری کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔