نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہےشاہینوں نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کیوی بیٹسمیںوں کو پویلین واپس بھیج دیا
ابو ظہبی میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز پندرہ رنز بغیر کسی نقصان میں کیاکپتان برینڈن مک کلم اورٹام لیتھم کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں تینتیس رنز جوڑےدن میں پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی برینڈن مک کلم تھے جو اٹھارہ رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر یونس خان کو کیچ دے بیٹھے دوسری وکٹ اڑتیس اڑتیس کے اسکور پر کین ولیم سن کی گری انہیں راحت علی نے کلین بولڈ کیا،، راس ٹیلر بھی خاص کمال نہ دکھا سکے اور صفر کے اسکور پر ذولفقار بابر کی گیند کا شکار ہوئےکیوی ٹیم کو اب بھی پانچ سو سے زائد رنز کے خسارے کا سامنا ہے