پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شدت پسندی کے خلاف لڑائی بے خوف ہوکر لڑنا ہوگی اور اس لڑائی کے نتیجے میں شدت پسندی کو شکست ہوگی
آکسفورڈ میں برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشتگردی کے خلاف لڑائی بے خوف ہر کر لڑنی ہو گی، اور اس لڑائی کے نتیجے میں شدت پسندی کو ہی شکست ہوگی شدت پسند اپنے خوف کو بڑھا کر ظاہر کرتے ہیں جس سے معصوم لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھر کے حالات کی ذمہ دار غربت ہے، تھر کا مسئلہ پاکستان کے بے تحاشہ مسائل میں سے ایک ہے لیکن بدقسمتی سے میڈیا کے بعض افراد یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ سابق وزارتِ صحت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ہے،، تھر میں حکومت ناکام نہیں ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک سے غربت اگلی نسل ختم کر سکے گی۔