امریکی ریاست منی سوٹا اور وسکونسن میں شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا، سڑکوں پر کئی کئی انچ موٹی برف اور شدید سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور کردیا ہے۔
سردی کی آمد اور برفباری کے ساتھ ہی امریکا کی کئی ریاستوں میں ہر شے نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ وسط مغربی ریاستوں "منِی سوٹا" اور وسکونسن کو ان دنوں شدید برفیلی ہوائوں کا سامنا ہے جبکہ برف باری کے باعث نظام زندگی بھی بری طرح مفلوج ہوچکا ہے،چھ سے بارہ انچ برف پڑنے کے بعد لوگوں کے لیے شدید مشکلات پیدا ہوچکی ہیںبرفباری سے متاثرہ ریاستوں میں متعدد اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے سڑکوں پر برف اور پھسلن کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے،حکام کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹانےکے کام جاری ہے