امریکا کے محکمہ ڈاک کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی، سائبر حملے میں کم از کم چھ لاکھ ملازمین کی نجی معلومات متاثر ہوئیں، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں چینی حکومت سے منسلک گروپس ملوث ہیں۔
امریکی محکہ ڈاک حکام کے مطابق مقامی ڈاک خانوں اور محکمے کی ویب سائٹس استعمال کرنے والے صارفین اس سائبر حملے میں متاثر نہیں ہوئے، تاہم معلومات کے لیے محکمے کے کال سنٹر پر فون کرنے والے صارفین متاثرین میں شامل ہو سکتے ہیں۔ محکمۂ ڈاک کے مطابق حملے میں عملے کے یومِ پیدائش، نام، سوشل سکیورٹی نمبرز، پتے جیسی معلومات متاثر ہو سکتی ہیں۔ ادھر امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس حملے میں چینی حکومت سے منسلک گروپس ملوث ہیں۔ اس طرح کے گروپ پہلے بھی امریکہ میں سٹیل اور توانائی کے شعبے میں کام کرنے والے نجی اداروں کو ہدف بنا چکی ہیں۔ تاہم ایف بی آئی نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں