صدر مملکت ممنون حسین سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی ہے۔ صدر مملکت کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی و استحکام ہم سب کا مشترکہ نصب العین ہے
صدر ممنون حسین سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی میں اس ملک کی کامیابی ہے، ہم نے ملک کی خدمت کرنا ہے، ملک کی ترقی و استحکام ہم سب کا مشترکہ نصب العین ہے۔ صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے کام لے کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔۔