چین کے مغربی صوبے سنکیانگ میں غیرقانونی طور پر تبلیغ کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا،،گرفتار ہونے والوں میں مسلم آئمہ بھی شامل ہیں،،
چین کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق بائیس مشتبہ افراد کو سنکیانگ میں مختلف الزامات کے تحت جیل بھیجا گیا ہے انہیں پیر کے روز کھلی کچہری کے دوران پانچ سے سولہ سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھیان افراد میں مسلم آئمہ بھی شامل ہیں جنہیں قوانین کی خلاف ورزی پر سرکاری عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔جبکہ دیگر افراد پر نسلی نفرت، توہم پرستی اور انتشار پھیلانے اور قوانین کو توڑنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سنکیانگ میں پرتشدد حملوں میں ملوث افراد اور انتہاپسند گروپس کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر رکھا ہے