معروف قوال امجد صابری کے لرزہ خیز قتل کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے

کراچی میں امجد صابری کو نجی ٹی وی کے پروگرام کے بعد قتل کیا گیا۔ واردات کیلئے دہشتگرد عاصم کیپری اُنکے گھر کے قریب منتقل ہوا۔ وقوعہ کے روز ملزمان دو بج کر چالیس منٹ پر اُن کے گھر کے قریب موجود تھے۔ اسحاق بوبی کچھ دور پٹرول پمپ کے پاس کھڑا تھا۔ عاصم کیپری موٹرسائیکل پر امجد صابری کے گھر کے قریب کلینک پر تھا۔ عاصم کیپری نے آگے جا کر موٹرسائیکل پر اسحاق بوبی کو بٹھایا۔ تقریباً ساڑھے 3بجے امجد صابری گھر سے نکلے۔ملزمان واپس پلٹ کر لیاقت آباد کی جانب آئے اور انڈر پاس کے قریب امجد صابری کی گاڑی کو روکا۔ فائرنگ کے بعد دہشتگرد شریف آباد کی جانب چلے گئے۔ شہید کے ساتھ بیٹھے شخص پر گولیاں نہیں چلائی گئیں۔ ملزم نے بیگ لگے نائن ایم ایم پستول سے فائر کیے، پھر موٹرسائیکل سے اتر کر 30 بور پستول سے فائرنگ کی۔