قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ملک سے 5 ہزار کانوٹ ختم کرنے کی تجویز

سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں ملک سے 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز دی گئی اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی صدار ت میں ہوا۔ اجلاس میں ایف بی آر کے جار ی کردہ بجٹ میں سے ریونیوڈویژن میں پہلی سہ ماہی کے اخراجات ، پی وی سی کی برآمد پر غیر ضروری پابندیوں مالی سال 2016-17 کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولیوں میں کمی کے معاملہ پر غور کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس سال بجٹ سے قبل انکم ٹیکس آرڈنینس کی شق 138 کو ختم کریں گے اور کہا کہ 50 ارب روپے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایف بی آر کیا اقدامات اٹھائے گا۔ ٹیکس نے ناہندگان کیخلاف اقدامات کئے جائیں۔