خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر فرانسیسی صدرعمانویل میکرون نے سعودی عرب کا دورہ کیا
خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر فرانسیسی صدرعمانویل میکرون نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انھوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے مشرقی وسطیٰ سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔فرانسیسی صدر نے یمن کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض پرمیزائل حملے کی مذمت کی۔انھوں نے کہا کہ وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ شیعہ باغیوں کی جانب سے فائرکیا جانے والا میزائل ایران نے فراہم کیا تھا۔سعودی عرب روانگی سے قبل فرانسیسی صدرکا کہنا تھا کہ وہ خطے میں امن کی بحالی اورکشیدگی میں کمی کے لیے ثالث کا کردار اداکرنا چاہتے ہیں