راولپنڈی میں صادق آباد کے علاقے نشتر سڑیٹ میں پیش آنیوالے واقعے میں نامعلوم افراد نے نجی کمپنی کے ملازمین پر فائرنگ کردی
راولپنڈی میں صادق آباد کے علاقے نشتر سڑیٹ میں پیش آنیوالے واقعے میں نامعلوم افراد نے نجی کمپنی کے ملازمین پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اہل علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ واقعے کی بروقت اطلاع کے باوجود پولیس تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی ۔ جاں بحق ہونیوالے ایک شخص کی شناخت آصف کی نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ مذکورہ نجی کمپنی کے ملازمین کو اس سے قبل بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا جاچکا ہے