روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر جاری پر تشدد واقعات کا خاتمہ ہونا چاہئے: اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹرِیزنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ یہ سب سے پہلی ترجیح ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر جاری ظلم و تشدد کا خاتمہ کیا جائے،، اور انہیں قانونی شہریت دیتے ان کے گھر واپس بھیجا جائے،، ان کا کہنا تھا کہ تقریبا چھے لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان اپنی جان بچانے کیلئے بنگلہ دیش میں پناہ لیے ہوئے ہیں،، برمی حکومت گزشتہ کئی ماہ سے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کا بازار گرم کیے ہوئے ہے، ان کی نسل کشی کر رہی ہے،، اور اس اقدام پر برمی رہنما نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کووالمی برادری کی جانب سے کڑی تنقید کا بھی سامنا ہے