یورپی یونین کے20سے زائد رکن ممالک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے.

11 نومبر 2017 (13:56)

یورپی یونین کے20 سے زائد رکن ممالک پیر کے روز مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے ۔ دفاع کیلئے تعاون کے مستقل ڈھانچے کا مقصد یورپی یونین کے ارکان کے درمیان دفاعی تعاون اور نئی فوجی ٹیکنالوجی کی تیاری کیلئے روابط کو بہتر بنانا ہے ۔ یہ معاہدہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے بعد دفاعی تعلقات کی بحالی کر نے کیلئے جرمنی اور فرانس کی سربراہی میں کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔