عمران فاروق کا قاتل کون ہے یہ فاروق ستار جانتے ہیں: سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال

پریس کانفرنس کے دوان مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے متحدہ بانی ایم کیو ایم کی تھی ہے اور رہے گی،بانی متحدہ را کا ایجنٹ ہے۔ عمران فاروق کو متحدہ بانی نے قتل کرایا، قتل کرنے والے بھارتی سیٹ اپ کے لوگ گرفتار ہیں۔ فاروق ستار جانتے ہیں عمران فاروق کو بانی ایم کیو ایم نے قتل کرایا۔۔۔ اگر وہ اتنے ہی سچے ہیں تو عمران فاروق کی قبر پر کھڑے ہو کر الطاف حسین کو بد دعا ہی دے دیں، مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 22 اگست کی تقریر بانی متحدہ نے کی، فاروق ستار اور ساتھی بھی وہیں موجود تھے، میڈیا ہاؤسز پر حملوں کا حکم دیا لیکن کسی نے انہیں نہیں روکا۔ اگر اسٹیبلشمنٹ را کا خاتمہ چاہتی ہے تو اس میں خرابی کیا ہے۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ 70 لاپتہ مہاجروں کو انہوں نے بازیاب کرایا لیکن فاروق ستار کے بیان کے بعد ایسا ہونا بند ہو گیا، بازیاب افراد کا پی ایس پی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ہم پارٹی بند کرسکتے ہیں لیکن متحدہ میں شامل نہیں ہوسکتے