پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اوپنر فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے اور فیصلہ کن میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔