نجی ریسٹورنٹ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق
کراچی:نجی ہوٹل کا مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ ان کی والدہ انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بچے اور ان کی والدہ ہوٹل میں کھانا کھانے گئے تھے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں ڈیڑھ سالہ احمد اور پانچ سالہ محمد شامل ہیں۔پولیس نے واقعہ کے بعد ریستورنٹس کو سیل کر دیا، پولیس کی تفتیشی ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج سے فیملی کے آنے جانے کا وقت چیک کر رہی ہے۔ ادھر کھانے کے نمونوں کے لیے فوڈ ڈیپارٹمنٹ سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے، کھانے کے نمونے لیبارٹری میں ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔