سابق فاٹا کے خیبرپختونخوامیں انضمام کافیصلہ واپس نہیں لیا جاسکتا: گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان
خیبرپختونخوا کے گورنرشاہ فرمان نےگفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق فاٹا کے خیبرپختونخوامیں انضمام کافیصلہ واپس نہیں لیا جاسکتا اور وزیراعظم عمران خان نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں فاٹا کو اس کاحصہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پشاور میں ایک نجی نیوزچینل سے انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں پولیس اور عدالتی نظام بھی متعارف کرایاجارہاہے۔فاٹا کے طلباء کے لئے کوٹہ ختم کرنے کے بارے میں افواہوں کومسترد کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ انہیں داخلہ نہ دینے والے ادارے غلط کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے مفاد کے لئے فیصلے کررہی ہے او رجو اس انضمام کے مخالف ہیں ان کے اپنے ذاتی مفادات ہیں۔ پاکستان باڑ کی تنصیب کے ذریعے افغانستان کے ساتھ سرحد مزیدمحفوظ بنانے کے لئے اقدامات کررہاہے۔