بلوچستان میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز پیر سے ہوگا
بلوچستان میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز پیر سے ہوگا۔موٹر سائیکل پر سفر کے دوران حادثات سے بچاو کیلئے کوئٹہ میں ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم جاری۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال کی ترغیب دیتے رہے۔ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے عام شہریوں کیساتھ سرکاری ملازم بھی ہیلمٹ استعمال کرنے کے پابند ہوںگے ۔ دوسری جانب شہریوں نے بھی ہیلمٹ کے حوالے سے مہم کو خوش آئند قرار دیا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کا آغاز پیر سے ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں پر موٹر سائیکل بند کرنے سمیت بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔