محکمہ وائلڈ لائف ڈیرہ نے غیر قانونی شکار کے خلاف مہم کے دوران تین قیمتی فالکن اور دو تلور برآمد کرلیے
ڈیرہ اسما عیل خان :محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی شکار کے خلاف ڈویژنل وائلڈ لائف آفیسر خان ملوک خان کی ہدایت پر جاری مہم کے دوران تین قیمتی فالکن اور دو تلور برآمد کرلیے۔رپورٹ مطابق ڈویژنل وائلڈ لائف آفیسر خان ملوک خان نے غیر قانونی شکار اور قیمتی پرندوں کی ڈیرہ سے باہر منتقلی کی خفیہ اطلاع پر ڈویژنل چھاپہ مار ٹیم کو تمام داخلی خارجی چیک پوسٹوں پر الرٹ رہنے کے احکامات کے ساتھ ہی ایس ڈی ایف او خلیل خان کنڈی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے شام کے وقت رمک چیک پوسٹ پر ڈپٹی رینجر سیف الرحمان، محمد سلیم اور واچر نعمت اللہ نے ڈیرہ اسما عیل خان سے تین عدد قیمتی فالکن اور دو عدد تلور پنجاب کے راستی کراچی لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم عبدالوحید سکنہ کلاچی کو گرفتار کرلیا، محکمہ کی ٹیم نے ملزم سے پرندے اپنے قبضہ میں کرلیئے اور بھاری جرمانہ عائد کیا، غیر قانونی شکار اور پرندوں کی خیبرپختونخواہ سے غیر قانونی منتقلی کے خلاف کارروائی کرنے پر ڈی ایف او وائلڈ لائف خان ملوک خان نے ایس ڈی ایف او خلیل کنڈی اور انکی ٹیم کو شاباش دی نقد انعام بھی دیا اور امید ظاہر کی کہ اگر محکمہ کے اہلکار اسی طرح محنت اور ٹیم ورک سے کام کرتے رہیں گے تو نہ صرف محکمانہ اہداف مکمل ہوں گے بلکہ حکومتی پالیسی کے مطابق محکمہ کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہوگا