تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی ثقافت کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے کی بھرپور کوششیں کررہی ہے ،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان
وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نےلوک ورثہ اسلام آباد میں تقسیم ایوارڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی ثقافت کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے کی بھرپور کوششیں کررہی ہے , ہمیں اپنی شاندار ثقافت پرفخر ہے ۔فیاض الحسن چوہان نے ملک کے ثقافتی ورثے کواجاگر کرنے پر لوک ورثہ کی انتظامیہ کو مبارک باد دی