ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے اضافہ
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے اضافہ ہوگیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 155.60 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ جمعے کو 155.55 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔ اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.65 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔