قائد (ن) لیگ کی میڈیکل رپورٹ نیب کو موصول
سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نیب کوموصول ہو گئی،نئی رپورٹ کی روشنی میں نام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نیب کوموصول ہو گئی ہے،نئی رپورٹ کی روشنی میں نام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ کوشش ہے وزارت داخلہ کو آج ہی جواب بھجوادیں۔ اس سے قبل نیب نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے جوابی خط میں کہا تھا کہ میڈیکل رپورٹ ساتھ منسلک ہونا ضروری تھی،نیب نے جوابی خط میں یہ بھی کہا تھا کہ وفاقی حکومت خود بھی فیصلہ کر سکتی ہے