فلمسٹار معمر رانا اورگلوکار وارث بیگ سیف سٹیز اتھارٹی کے ایمبیسڈربن گئے, چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان کی بریفنگ، پولیس کمیونیکیشن افسران سے خطاب
ممتاز فلمی ستارے معمر رانا اور وارث بیگ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان کی جانب سے ادارے بارے بریفنگ دی گئی اور اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا۔اس موقع پر معروف فلمسٹار معمررانا کا اتھارٹی کے پولیس کیمونیکشن افسران سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھا کہ یہاں آکرایسا لگا جیسے ہالی وڈکی فلم کے سیٹ پرآگیا ہوں۔موٹرسائیکل چلانے والوں سے گزارش ہیکہ لین کی خلاف ورزی نہ کریں۔اپنی اور اہل خانہ کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں اورٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔معروف گلوکار وارث بیگ کا افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیف سٹیز اتھارٹی نے پاکستان کو دنیا بھر میں ممتاز مقام دلوایا ہے۔پولیس اور سیف سٹیز کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔معروف گلوکار وارث بیگ نے گیت”کل شب دیکھا میں نے چاند جھروکے میں“ بھی گا کرسنایا۔فلمی ستاروں کو قوانین پر عملدرآمد اورآگاہی مہم کے حوالے سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ایمبیسڈربنا دیا گیا۔