ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا دورہ پاکستان
ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر گذشتہ شب پاکستان پہنچے جبکہ جواد ظریف آج دن 12بجے دفتر خارجہ کا دورہ کریں گےجہاں وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام سے ملیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر اعلیٰ سیاسی واقتصادی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے، جوادظریف کے دورے سے پاک ایران تعلقات کومزید فروغ ملےگا ۔دورہ پاکستان کے دوران ایرانی وزیر خارجہ صدر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ جواد ظریف آج دن 12بجے دفتر خارجہ کا دورہ کریں گےجہاں وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام سے ملیں گے جبکہ جواد ظریف اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے بھی آج ملاقات کریں گے