چین: کوئلے کی کان میں حادثہ، 8 ہلاکتوں کی تصدیق
شمال مغربی چین کے صوبہ شانشی میں گزشتہ ہفتے کوئلے کی ایک کان میں حادثے کے بعد 8 کان کنوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے، یہ بات امدادی حکام نے بدھ کے روز بتائی ہے۔جائے وقوعہ پر موجود امدادی صدردفتر کےمطابق امدادی کام منگل رات کو اس وقت مکمل کیا گیا جب تھونگ چھوآن شہر میں چھیازی لیانگ کوئلہ صنعت کمپنی لمیٹڈ کے زیر انتظام چلنے والی اس کوئلے کی کان کی عمودی سرنگ سے آخری 4 لاشیں باہر نکال لی گئیں۔یہ حادثہ 4 نومبر کو دوپہر1 بجکر15 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب کل 42 کان کن کان میں کام کررہے تھے اور ان میں سے 34 کان کنوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ماہرین اب بھی حادثہ کی تفصیلات اور وجوہات جاننے کے لئے کام کررہے ہیں۔