ملکی اورغیرملکی عمرہ زائرین کو مطاف میں لائنوں کا خیال رکھنا ہوگا۔عبدالرحمان السدیس
سعودی وزارت حج نے کورونا وائرس کے بعد مسجد الحرام میں ہیلتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے نئی حرم پاک کے صحن سمیت دیگر جگہوں پر لائنیں اور نشاندہی کردی ہے۔ پاکستان سمیت ملکی اور غیر ملکی عمرہ زائرین کو ان کا خیال ہر صورت رکھنا ہوگا۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے ہدایات پر مطاف میں لائنیں لگانے کا کام از سر نو ترتیب دیا گیا ہے۔ عبد الرحمان السدیس کا کہناہے کہ مملکت میں عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے ایسا کیا جارہاہے۔ السدیس کا کہناتھاکہ نئی نشاندہی سماجی فاصلوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے کی جارہی ہے۔ وزارت حج و عمرہ کے تیسرے مرحلے میں اندرون بیرون مملکت سے روزانہ بیس ہزار سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عمرے کی سہولت فراہم کررکھی ہے۔ عمرہ زائرین کو عالمی وبا سے بچاو¿ کے انتظامات اور ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ طواف ، سعی اور نماز ادا کررہے ہیں۔ مسجد الحرام میں آںے والے بیس ہزار عمرہ زائرین ، ساٹھ ہزار نمازی اور انیس ہزار پانچ سو افراد مسجد نبوی کی زیارت کر رہے ہیں۔