بحرین کے وزیراعظم وفات پا گئے
بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ فوت ہوگئے ہیں. اس بات کا اعلان بحرین کے شاہی محل نے ابھی ابھی کیا ہے . بحرینی آفیشل کی جانب سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیفہ بن سلمان کا آج صبح کو ایک امریکی اسپتال میں انتقال ہوا اس بارے مزید کہا گیا کہ بحرین کے مرحوم وزیر اعظم کی میت جلد ہی ملک واپس کردی جائے گی اور انہیں منامہ میں ایک محدود خاندانی تقریب میں سپردخاک کردیا جائے گا۔