پہلی ” آف لائن /آن لائن پاکستان چائنہ انڈسٹریل ایکسپو 2020 “کاآغاز13 نومبر کو ہو گا

پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (پی سی جے سی سی آئی) اور ایوریسٹ انٹرنیشنل ایکسپو پرائیویٹ لمیٹڈ کے باہمی اشتراک سے پہلی '' آف لائن /آن لائن پاکستان چائنا انڈسٹریل ایکسپو2020" کاآغاز 13 نومبر کو رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں ہوگا۔نمائش کے منتظمین نے کہا ہے کہ آف لائن /آن لائن نمائش کے انعقاد سے نمائش کے شرکا کو نمائش میں فزیکل شرکت یاسماجی فاصلے پر عملدرآمد کے تحت شریک ہونے کا موقع میسر آئے گا۔ پی سی جے سی سی آئی کے صدر ایس ایم نوید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران نمائشوں اور کانفرنسز کا بڑے پیمانے پر انعقاد مشکل ہے تاہم چیمبر کے زیراہتمام پہلی پاک چین مشترکہ صنعتی نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں کنسٹرکشن مشینری، انرجی ، عمارتی سامان، زرعی مشینری ، پلاسٹک انڈسٹری، ہارڈویئر، الیکٹریکل اور آٹو پارٹس تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمائش کے انعقاد سے پاک چین باہمی تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی۔