بھٹہ مالکان نے سموگ کے تدارک کے لئے اینٹوں کے بھٹوں کی بندش کا حکومتی اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
لاہور ( وقائع نگار خصوصی) بھٹہ مالکان نے سموگ کے تدارک کے لئے اینٹوں کے بھٹوں کی بندش کا حکومتی اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت مانگ لی ہے .لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے برکس کلن ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی درخواست پر سماعت کی جس میں بھٹوں کو سموگ کیلئے بند کرنے کے اقدام پر اعتراض اٹھا گیا اور یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ بھٹوں کی بندش سے روزگار متاثر ہو گا /عدالت نے کام کرنےوالے بھٹوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دینے کی استدعا مسترد کردی اور ریمارکس دیئے کہ سموگ کے تدارک کے لئے اقدامات کرنا حکومت سمیت سب کی ذمہ داری ہے .جسٹس عائشہ اے ملک نے باور کرایا کہ کئی بھٹہ مالکان خود بیان حلفی دے چکے ہیں کہ وہ اکتیس دسمبر تک بھٹے بند رکھیں گے لیکن انہوں نے کیسے عدالت سے رجوع کیا ہے .