اترپردیش: ضلع گورکھپور میں گھر کی چھت پر پاکستانی پرچم لہرانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں ایک گھر کی چھت پر پاکستانی پرچم لہرانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔ جس کے بعد پولیس نے چار افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ زرائع کے مطابق اترپردیش کے گورکھپور ضلع میں چوری چورہ کے مونڈیرا بازار میں وارڈ نمبر 10 میں واقع مکان کی چھت پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد چوری چورا اور جھنگہ پولیس گھنٹوں پریشان رہی۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں کوئی جھنڈا نہیں ملا۔ اس موقع پر جمع بھیڑ کو ہٹانے کے ساتھ ہی پولس نے پوچھ گچھ کے لیے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے برہمن جن کلیان سمیتی کے قومی صدر کلیان پانڈے کی شکایت پر چار افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا ۔ احتیاطی طور پر وہاں ایک فورس تعینات کر دی گئی ۔اس دوران وہاں موجود ہجوم نے جھنڈا لگانے والے نوجوان پپو قریشی کی دروازے پر کھڑی کار کی توڑ پھوڑ کی۔ اطلاع پر وشو ہندو پریشد کے لیڈر امیت ورما، آر ایس ایس کے وریندر سمیت بی جے پی کے تمام لیڈر اور کارکنان موقع پر پہنچ گئے۔ برہمن جن کلیان سمیتی کے قومی صدر کلیان پانڈے کی شکایت پر چار لوگوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ۔ جن میں طالب ولد ملا، پپو ولد وسم اللہ، عاشق ولد پپو اور عارف ولد پپو کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔