سابق وزیرِ داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی عبوری ضمانت منظور
آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی عبوری ضمانت سندھ ہائی کورٹ نے منظور کر لی۔عدالتِ عالیہ نے سہیل انورسیال کو 10 روز میں احتساب عدالت سکھر میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق سہیل انور سیال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری جاری ہے۔