پاکستان ہر مشکل وقت میں ہمیشہ افغان عوام کیساتھ کھڑا رہا: وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ کھڑا رہا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ کھڑا رہا، افغان عبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی اور وفد کو یقین دلایا ہے کہ افغان بھائیوں کی انسانی ضروریات پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے لیے ہم خوراک، ادویات اور شیلٹرز بھجوا رہے ہیں، افغان بارڈر سے پاکستان آنے والے شہریوں کو مفت کوویڈ ویکسین لگائی جا رہی ہے، افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کے لیے عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء سمیت عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال ، بارڈر مینجمنٹ، اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور فینسنگ پر بریفنگ دی گئی۔ افغانستان سے بارڈر کے راستے پاکستان آمدورفت اور سییکیورٹی امور کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ وزیر اعظم نے امن و امان کے قیام کے لئے ضروری ہدایات بھی دیں۔
پاکستان مشکل وقت میں ہمیشہ افغان عوام کیساتھ کھڑا ہوا ہے۔ہم نےقائم مقام افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی اور انکےوفد کو یقین دہانی کروائی ہےکہ افغانستان کو ہرممکن انسانی امداد فراہم کریں گے۔چنانچہ افغان عوام کےفوری ریلیف کیلئےہم ضروری اشیائےخورونوش، ہنگامی طبی لوازمات اور سرما کی شدت
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 11, 2021