صحت سہولیات پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دیا: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صحت سہولیات پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دیا ہے ۔پنجاب اور وفاق کے غریب اور متوسط طبقہ سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔اسلام آباد میں صحت کارڈ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ صحت کے نظام میں نمایاں تبدیلی کی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔ پنجاب اوروفاق میں تمام شہری ہیلتھ انشورنس کارڈ سے استفادہ حاصل کرسکیں گے ۔فاٹا تھرپارکر آزاد کشمیر سمیت کے پی کے تمام افراد اس پروگرام کے تحت مفت علاج کرا سکیں گے ۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے ذریعے صحت کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی ۔غریب اور متوسط طبقے کے شہری بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔شہری سرکاری اورنجی اسپتالوں میں شہری جا کرعلاج کروا سکیں گے.