جان کو خطرہ: عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پر بھاری نفری تعینات، سکیورٹی سخت

لاہور: (لیاقت انصاری سے)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر ان کی رہائشگاہ زمان پارک پر سکیورٹی کا حصار بنا دیا گیا۔سپیشل برانچ کے سکیورٹی الرٹ کے معاملے کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی زمان پارک رہائشگاہ پر مزید سکیورٹی کے اقدامات کیے گئے ہیں، ان کے گھر کی دیوار کے ساتھ سکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں کی دیوار قائم کر دی گئی ہے اور سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر بھی حفاظتی دیوار بنا دی گئی۔اُدھر خیبر پختونخوا سے پولیس کمانڈوز زمان پارک پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ عمران خان کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، کلوز سرکل میں کے پی پولیس کے کمانڈرز کو تعینات کیا جائے گا۔ ایک ٹرک پر 15 سے زائد کمانڈرز لاہور پہنچ گئے۔